ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز نام کر لیا

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز نام کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم کے 2022ء میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل ہو گئے۔کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انجام دیا ہے۔

بابر اعظم ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یونس خان نے 2 مرتبہ، انضمام الحق، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان نے ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 54 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer