ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عون چودھری نےجہانگیر ترین کا کونسا اہم پیغام شہبازشریف کودیا؟

 عون چودھری نےجہانگیر ترین کا کونسا اہم پیغام شہبازشریف کودیا؟
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے ملاقات کی اور جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت وکھیل عون چودھری نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی، عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر چودھری شجاعت حسین نے گلدستہ پیش کیا، شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال بارے گفتگو کی، وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کے حوالے سے کوششوں بارے چودھری شجاعت حسین کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا، دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔