ویب ڈیسک: لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہاہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتاہے، ترجمان کا مزید کہناہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یںاور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
ترجمان نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،سید عمران احمد نے کہاکہ روڈ یوزرز معلومات اور مددکیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں ۔
دوسری جانب فیصل آباد سے لاہور ملتان موٹروے ایم فیض پور سے سمندری دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، اس کے علاوہ لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے، ادھرموٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے لاہور کی جانب ٹریفک کے لئے بند کر دیاگیا۔