ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے ؟

Health tips
کیپشن: Skin care in Winter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صرف گرمی کا موسم ہی آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لیکن سرد موسم آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ آپ کے ناخنوں اور آپ کے بالوں پر بھی اپنے منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں جلد خشک اور خارش زدہ ہو جاتی ہے۔خشک جلد بہت جلد سورج کی تمازت کا اثر قبول کرتی ہے اور سیاہ ہو جاتی ہے،اس لئے اس موسم میں آپ کو اپنی جلد کی حفاظت کچھ زیادہ کرنی پڑتی ہے۔سردیوں میں گرم پانی میں زیادہ دیر تک نہاتے رہنا ممکن ہے کہ جسم کو آرام اور سکون پہنچاتا ہو مگر اس کے ساتھ ہی یہ جلد کی فطری رطوبت کو برباد کرکے جلد کو خشک بھی کر دیتا ہے ۔ آپ چاہے باتھ لے رہی ہوں یا شاور،پانی کو گرم نہیں بلکہ نیم گرم ہونا چاہئے۔صابن کا استعمال کم سے کم ہونا چاہئے اور وہ بھی صرف ان مقامات پر جہاں آپ ضروری محسوس کریں۔

جلد کو نرم رکھنے اور لکیروں اور جھریوں سے بچانے کے لئے دودھ کا پروٹین کمال کی خاصیت رکھتا ہے۔ اس موسم کے لئے شہد بہترین اور قدرتی موئسچرائزر ہے اور سردی سے  متاثر جلد کے لئے اس کا استعمال انتہائی سود مند ہے اور خاص طور پر جلد پر لکیریں اور نشانات وغیرہ اس موسم میں نمایاں ہونے لگیں تو اس وقت شہد کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔ خوبصورت اور صاف جلد کیلئے موئسچرائزر کو دن میں 3 بار استعمال کیا کریں۔ موئسچرائزر کے استعمال کا سب سے بہتر وقت ہے نہانے کے بعد۔ اس طرح جسم سے نکلنے والا روغن ضائع نہیں ہو پاتا‘وہ جلد ہی میں رہتا ہےجس کی وجہ سے جلد خشک نہیں ہو پاتی اور نرم اور چکنی رہتی ہے۔

سردی کی وجہ سے جلد خشک ہو جائے تو ایک انڈے کی زردی میں ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کا تیل مکس کر لیں۔اس کو اتنا پھینٹیں کہ جھاگ کی طرح ہو جائے۔اس سے ایک ابٹن بن جائے گا جسے چہرے پر لگا لیں،پندرہ منٹ کے بعد اچھے صابن سے منہ دھو لیں۔جلد نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی۔سردیوں کے موسم میں ایک عدد لیموں اپنے نہانے والے پانی میں نچوڑیںاور اس سے نہائیں۔آپ کی جلد میں نمی کا تناسب بھی برقرار رہے گا اس میں چمک پیدا ہو گی اور شگفتگی بھی آئے گی۔

موسم سرما میں گھر میں قدرتی اشیاء سے بنائے جانے والے ماسک لگانے سے بھی جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔سردیوں میں خشک جِلد سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر بادام کا تیل، زیتون کا تیل، دہی اور ایلوویرا جیسی اشیاء سے ماسک تیار کر کے لگانے سے جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔