لاہور کے باسیوں کیلئے خوشخبری

Good news for Lahore
کیپشن: Orange train
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری پولیو مہم پر شہر لاہور کے باسیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، لاہوریئے کہتے ہیں کہ ننھے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کی دوبوندیں نہایت اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کی شہر میں جاری پولیو مہم اپنے اختتام کو پہنچ گئی، ضلع انتظامیہ کی 6 ہزار سے زائد ٹیموں نے 5 روزہ پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ  70 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ پولیو مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز میدان میں رہے جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
شہریوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام معاون محکموں کا کردار قابل ستائش رہا بالخصوص 6 ہزار سے زائد پولیو ورکرز نے دن رات کام کرکے 18 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مکمل کیا۔
ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ لاہور پولیو فری ہے اسے پولیو فری رکھنے کیلئے والدین کا کردار اہم ہوگا۔