پیراگون سٹی، ایف آئی اے کا چھاپہ، گھر سے کیا برآمد ہوا؟

gateway exchange
کیپشن: gateway exchange
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ایف آئی اے نے پیراگون سٹی میں گھر پر چھاپہ مار کر گھر سے 13 جدید غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑلیں۔
 ایف آئی اے حکام کے مطابق کارپوریٹ سرکل نے برکی روڈ پر واقع پیراگون سوسائٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے جدید ترین 13 گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئیں، گیٹ وے ایکسچینج ایک وقت میں 1300 سے زیادہ انٹرنیشنل کالز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گھر سے گرے ایکسچینج، موبائل سمز، راوٹرز، انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں جبکہ پکڑی جانےوالی گیٹ وے ایکسچینج کی صلاحیت ایک موبائل ٹاور سے زیادہ ہے، اس دھندے میں ملوث گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer