ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اغوا کے بعد قتل

TAXI Driver Murder in Lahore
کیپشن: Online TAXI Driver
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:عوام کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکسی سروس کا استعمال کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے، سفر زیادہ ہو یا کم ایک کلک سے رائڈ بک کرو اور آسانی سے اپنی منظر مقصود پر پہنچ جاؤ۔ اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئن لائن کمپنیاں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

ہر لحاظ سے محفوظ ہونے کے سبب عوام کی جانب سے آن لائن سروس میں سفر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ خواتین دفاتر اور دیگر کاموں کیلئے آن لائن ٹیکسی کو زیادہ فوقیت دیتی ہیں۔ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے والے ڈرائیورز کی زندگیوں کو مختلف قسم کے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ایسے ڈرائیور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

آن لائن ٹیکسی اوبر کے ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ لاہور کے علاقے ستوکتلہ سے اغوا ہونے والے اشفاق کی لاش مناواں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بیالیس سالہ اشفاق کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔ اوبر ڈرائیور کی گاڑی ستوکتلہ سے دو روز قبل ملی تھی۔ مقتول کا موبائل اور لوکیشن آن ہونے کے باوجود پولیس مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی۔