ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات  کا میدان سج گیا

KP Election
کیپشن: KP Election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری، ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات  کا میدان سج گیا،پولنگ کے عمل کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا، 17 اضلاع کے باشندے آج 66 تحصیلوں کیلئے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے جن میں 61 تحصیلوں کے تحصیل چیئرمینوں جبکہ4 سٹی میئرز کا بھی انتخاب کیا جائے گا، 17 اضلاع میں مرد ووٹرز کی تعداد 70  لاکھ 15 ہزار 767 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے، کل9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 4188 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507 زیادہ حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

 کچھ مقامات پر امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی،دوسری جانب پشاور این سی 33 اور 34 کے پولنگ اسٹیشنز میں بیلٹ پیپر پہنچنے پر تنازع ہوا، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے مخالف پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔