داڑھی کے بال صحیح نہ کاٹنے پر احتجاج شہری کو مہنگا پڑ گیا

داڑھی کے بال صحیح نہ کاٹنے پر احتجاج شہری کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( نبیل ملک ) میری داڑھی کے بال میری مرضی کے مطابق کیوں نہیں کاٹے، گرین ٹاؤن مسلم چوک کے علاقے میں شہری اور حجام کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

بٹ چوک ٹاؤن شپ کے رہائشی عبد المجید کے مطابق وہ گھر سے نکل کر مسلم چوک گرین ٹاؤن کے علاقے پہنچا جہاں اس نے سڑک کنارے بیٹھے حجام نزاکت علی کو اپنی داڑھی بنانے کو کہا،متاثرہ شہری عبد المجید کے مطابق کرسی پر بیٹھتے ہی جیسے اس نے اپنی آنکھیں بند کیں تو محسوس کیا جیسے حجام نے قینچی سے داڑھی کے بال زیادہ کاٹ دیئے ہیں۔

جب داڑھی زیادہ کاٹنے پر اعتراض کیا تو حجام نزاکت علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگت بنا ڈالی۔ بعد ازاں متاثرہ شہری عبد المجید کی ون فائیو کال پر ڈالفن اسکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو اپنے ہمراہ گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے گئی۔

دوسری جانب سڑک کنارے بیٹھے مبینہ ملزم حجام نزاکت علی نے بتایا کہ گاہک کی کٹنگ مکمل کرنے کے بعد جب عبدالمجید سے پیسے مانگے تو اس نے رقم دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ضرور ہوئی لیکن گاہک پر تشدد کا الزام بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت موجود نہیں ہے۔