فیروز پور روڈ پر ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت

فیروز پور روڈ پر ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت،  وزیراعلی نے ہسپتال بنانے کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
 
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا47واں اجلاس ہوا, اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ او رمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے ہسپتال کے لئے مختص اراضی کی منتقلی  کے لئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا، ماضی کی حکومتوں نے لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے،ہر شہری کو ہیلتھ کوریج مہیا کرنا ہمارا عزم ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر پناہ گاہیں بنانے کی منظوری بھی دیدی ہے، پناہ گاہیں پنجاب حکومت پاکستان بیت المال کے تعاون سے بنائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer