ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان

پنجاب ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین نے 29 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کلب روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے 29 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کلب روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی یو کے مرکزی صدر وحید مراد یوسفی کا کہنا ہے کہ نان بی ایڈ ایجوکیٹرز کی ملازمتوں سے برطرفی کو مسترد کرتے ہیں، ایچ ای سی کی پالیسی میں تبدیلی اور کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ایجوکیٹرز بی ایڈ نہ کر سکے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کی بحالی کیلئے محکمہ تعلیم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کو منظور کیا جائے، ایس ایس ایز اور اے اوز کو بھی غیر مشروط مستقل کیا جائے۔وحید مراد یوسفی نے کہا کہ تمام کیڈرز کے اساتذہ کا سی ایم پیکج بحال کیا جائے۔اللہ بخش قیصر کا کہنا تھا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ۔

سید فیاض گیلانی نے کہا کہ اساتذہ پوسٹوں کی اپگریڈیشن وقت کی ضرورت ہے، تمام کیڈرز کے اساتذہ کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ لیب اٹینڈنٹس ،قاری ٹیچرز اور کمپیوٹر لیب انچارج کی پوسٹیں بھی اپ گریڈ کی جائیں۔

دوسری جانب  محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 17 میں کام کرنے والی خواتین اساتذہ کو ترقی دینے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ورکنگ پیپرز دو  روز میں تیار کرکے محکمہ کو بھجوائے جائیں تاکہ مذکورہ اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی جاسکیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer