پچز کی تیاری سے متعلق پی سی بی نے اہم فیصلہ کر لیا

پچز کی تیاری سے متعلق پی سی بی نے اہم فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (حافظ شہباز) شہر کے مقامی کیوریٹرز نے بورڈ کے غیر ملکی کیوریٹرز سے ٹریننگ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا، مقامی کیوریٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے موسم ہارڈ پچز کی تیاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ملک میں پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مقامی کیوریٹرز کو غیرملکی کیوریٹرز سے ٹریننگ دلوانے کا فیصلہ کر لیا، ملک کے ٹاپ کیوریٹرز کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے ماہر کیوریٹر پاکستان میں پچز کے معیارکو بہتربنانے کے لیے ٹریننگ دیں گے۔
پی سی بی کے اس فیصلے پر مقامی کیوریٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، لاہور کے سینئر کیوریٹر محمد امین کا کہنا تھا بورڈ کا غیرملکی کیوریٹرز کو بلانے کا فیصلہ اہم ہے۔ پاکستان میں موسم کی شدت کی وجہ سے پچز کی تیاری میں مشکل ہوتی ہے۔
سینئر کیوریٹر یوسف کمبوہ کا کہنا تھا کہ بورڈ نے غیرملکی کیوریٹرکو بلانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ ہماری پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں پچز کی بیس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ملکی کیوریٹرز کا کہنا ہے کہ اگر پچز کی بیس کو بہتر کردیا جائے تو ہمارے ہاں پچز کا معیار بہتر ہوسکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer