(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی ہدایت پر وکلاءاور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع کے حل کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی میں وکلاءکی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہنواز،اسماعیل گجر، سابق صدور لاہور ہائیکورٹ بار پیرمسعود چشتی اور اصغر گل شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز بھی مشاورت کے بعد کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے۔
دوسر ی جانب لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے صدور نے وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آرز کے متن سے دہشت گردی کی دفعات حذف کروانے کے لئے سی سی پی او کو درخواست دیدی۔