(علی رامے) تعلیم ، صحت، روڈ سیکٹر، ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر ایک فیصد کٹ لگانے کا فیصلہ، کٹ لگنے سے حاصل ہونے والی آمدن سے ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے گا۔
پنجاب میں جاری شجرکاری مہم کے لیے پی ایچ اے اتھارٹیز کو نیا ٹاسک دے دیا گیا۔ شجرکاری مہم کیساتھ گرین بیلٹ پروگرام شروع کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد بجٹ کٹ لگا کرفنڈز پی ایچ اے کومنتقل کیے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ نے تمام صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں محکموں سے تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔