اسلامی سمٹ مینار کا تہہ خانہ سیوریج کے پانی سے بھر گیا

اسلامی سمٹ مینار کا تہہ خانہ سیوریج کے پانی سے بھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سٹی42)  پنجاب اسمبلی کے سامنے واقع اسلامی سمٹ مینارکے تہہ خانے میں سیوریج کاپانی داخل۔ انتظامیہ نے نکاسی آب کی بجائے آنکھیں بندکرلیں۔ دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی یادگارخطرے میں پڑگئی ۔

سمٹ مینار کے تہہ خانے میں پچھلے پندرہ روزسے سیوریج کاپانی جمع ہے تاحال پانی کی نکاسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ پانی جمع ہونے سے تہہ خانے میں بدبوپیداہونے کے ساتھ دیواریں اورلکڑی کا کام خراب ہورہاہے۔ذرائع کے مطابق متعددبار اعلیٰ حکام کوشکایات کی گئیں لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔

متعلقہ حکام شاید اس مینارکی اہمیت سے ناواقف ہیں۔ ذرا سی بے احتیاطی بڑے نقصان کی وجہ بن سکتی ہے۔ سفید ماربل کا 139فٹ 6انچ اونچا سمٹ مینار 1974ء کی

دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی یادگار ہے جس میں دنیا بھر کے اسلامی حکمرانوں نے شرکت کی تھی۔

مزید دیکھئے: