ماڈل ٹاون (سٹی42) سابق وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی حسن شاہ اور جے یو پی کے قائدین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ ماڈل ٹاوُن سانحے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔
سابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے ماڈل ٹاون میں ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق وزیراعلیٰ کو سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ پر بریفنگ دی۔ جے یو پی کے وفدنے بھی قاری زوار بہادر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ ماڈل ٹاوُن سانحے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کردیا گیا ہے، انصاف جتنا جلد ملے اتناہی اچھا ہے ،،تاخیر سے حکومت کاہی نقصان ہوگا۔
مزید دیکھئے: