شاہ محمود  قریشی بری طرح پھنس گئے، جاں بخشی ناممکن

Shah Mahmood Quraishi\'s fate, City42, Army Act, Official Secret Act,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر خارجہ اور منجھے ہوئے سیاستدان شاہ محمود قریشی بری طرح پھنس گئے ، سائفر ایک ریاستی راز، افشاء کرنے و غلط استعمال ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، گرفتاری دیر سے سہی، ہونا یقینی تھی، جاں بخشی ناممکن ہو گئی۔

ذمہ دار سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ  شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سیاسی نہیں بہت حساس معاملہ ہے۔ سائفر معاملے پر ایف آئی آر 15 اگست کو درج ہوئی ، اس ایف آئی آر میں شاہ محمود قریشی اور عمران خان نامزد ملزم ہیں۔

 سائفر کے مندرجات کو غلط رنگ دینے، ملکی سلامتی اداروں کے خلاف استعمال کرنے اور عوام کو بہکانے کے الزام پر مفصل تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نےمقدمہ درج کیا۔

بطور وزیر خارجہ شام محمود  قریشی کی ذمہ داری تھی وہ سائفر اور اس کے مندرجات کو سیکرٹ رکھیں۔ اپنی  پارٹی قیادت کے غیر جمہوری رویے اور مذموم سیاسی مقاصد کیلئے انہوں نے سائفر کو بدنیتی سے  استعمال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ  محمود قریشی کی اپنے منصب کے منافی حرکت سے ملک  میں انتشار پیدا ہوا ۔

پاکستانی سفارتکاروں پر دوسرے ممالک کے اعتبار کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔   شاہ محمود قریشی نے اپنےحلف کے برخلاف عمران خان کے جھوٹے بیانیے کو مقدم جانا ۔ سائفر کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر مجرموں کو کڑی سزائیں دینا ریاست کے لئے ناگزیر  ہو چکا ہے۔ سائفر کیس میں کڑی سزائیں مستقبل میں سیاستدانوں اور اہم عہدوں پر فائز افراد کو غیر قانونی حرکت سے باز رکھیں گی۔

ذرائع کے مطابق سائفر کی ایک  کاپی گم ہونا اور اس کا غیر ملکی جریدے (The Intercept)تک پہنچنا بھی زیر تفتیش ہے۔ معاملہ خارجہ امور سے متعلق ہے،  اس لئے وزیر خارجہ کی حیثیت سے شاہ محمود اہم شریک ملزم ہے ۔

شاہ محمود قریشی پر دو انتہائی سنگین الزامات ہیں۔سفارتکاری کے راز افشاء ہونے سے خارجہ امور کو سنگین زک پہنچا، سائفر سازش سے ملک کے عالمی و اسٹریٹجک تعلقات کو داؤ پر لگ گئے۔

اسلام آباد میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ آرمی ایکٹ کا ترمیم شدہ قانون نافذ العمل ہو چکا ہے، معاملہ اتنا سادہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی کے اپنے بیانات اور اعظم خان کا اعترافی بیان پھانسی کےپھندے بن چکے ہیں۔ سائفر کو گم کرنا اور اس کا بدنیتی سے سازشی استعمال دونوں حقائق تحقیقات سے اسٹیبلش ہو چکےہیں۔

شاہ محمود قریشی کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ، اس سنگین نوعیت کی گرفتاری کو سیاسی کارروائی بنانے والے دوست نما دشمن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قریشی کو سوشل میڈیا پر ہیرو بنانے والے 9 مئی واقعات کی طرح پچھتائیں گے۔

شاہ محمود قریشی پر بطور وزیر خارجہ ، سابق وزیراعظم کو گمراہ کرنے کا الزام بھی ہے۔