ویب ڈیسک: نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر کی جانب سے نگران وزیر داخلہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔
سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔
نگران وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔