ویب ڈیسک: شہر لاہور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، گلشن اقبال کے علاقہ میں کار سوار خاتون سے ملزمان جھپٹا مار کر قیمتی موبائل فون لے اڑے۔
واردات شہری جاوید اقبال کی ہمشیرہ کے ساتھ 18 اگست کی رات کریم بلاک مارکیٹ میں ہوئی، سٹی فورٹی ٹو نے واردات میں ملوث ملزموں کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں، ایک ملزم موٹر سائیکل کا رخ موڑ کر اطراف کی نگرانی کرتا ہے جبکہ دوسرا ملزم موبائل فون چھیننے کے بعد بھاگتا ہوا موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتا ہے۔ دونوں ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری جاوید اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔