ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے شاد باغ کے رہائشی کو 77 ہزار 530 روپے کا گیس بل موصول ہوگیا۔ پریشان شہری نے سوال کیا ہے کہ کرائے کا گھر ہے اتنا بل کہاں سے ادا کروں؟
اس نے بتایا کہ جون میں گیس کا بل 4 ہزار 190روپے مشکل سے جمع کروایا تھا۔اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کا کہنا تھا کہ صارف کا گیس بل چیک کر رہے ہیں، بل میں غلطی ہوئی تو درست کردی جائے گی۔