ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے شہریوں کو لوٹنے کی تیاری؟

LPG shortage, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں ٹرمینل انتظامیہ اور   ایل پی جی مافیا کے گٹھ جوڑ نے ملک میں ایل پی جی گیس کی سپلائی پر اجارہ داری قائم کر لی ہے۔ پاکستان میں ایل پی جی مافیا کو کو لگام ڈالنا حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود ہیں، گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

عرفان کھوکھر نے الزام لگایا کہ چند روز قبل ایل پی جی کا جہاز الماہا 1 ماہ 20 دن بعد گیس اتارے بغیر ہی واپس روانہ ہو گیا تھا۔ الماہ جہاز کے پورٹ قاسم رکنے پر کمپنی کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ انہوں نے صورتحال سے نگران وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔