ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چلڈرن ہسپتال آمد ، نئی ایمرجنسی کا افتتاح

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چلڈرن ہسپتال آمد ، نئی ایمرجنسی کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی توسیع بلاک او رپناہ گاہ کا آغاز کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ننھے بچوں سے ایمرجنسی کے افتتاح کا فیتہ کٹوایا، کمسن مریضہ ماہ نور اور نو عمر محمد قمر جاوید نے ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔  محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی توسیع بلاک کے تعمیراتی معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ اسلامک ایڈ پاکستان کے تعاون سے تعمیر کیا، ہسپتال کا ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ مجموعی طورپر 200بیڈز پر مشتمل ہوگا، ایمرجنسی توسیع بلاک کے پہلے مرحلے میں 38بیڈز پر مشتمل وارڈ فنکشنل کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں مفت علاج ہورہاہے، اسلامک ایڈ یوکے سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے ایمرجنسی بنائی گئی ہے، ہسپتال میں افغانستان سے بچے علاج کرانے آئے ہوئے ہیں، یہاں 100 فیصد مفت علاج کرایا جا رہاہے،  پی آئی سی کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال کی سرائے کا افتتاح فارماسسٹ ڈاکٹر عقیلہ اقبال نے کیا۔ محسن نقوی نے نو تعمیر شدہ سرائے میں رہائش کمروں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی کی سرائے میں مقیم والدین سے گفتگو کی اور سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔  

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے او آر ایس روم، آئسولیشن او ردیگر شعبوں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپیشل بچوں کے لئے بنائے گئے ٹائلٹ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن یونیورسٹی کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا، چلڈرن یونیورسٹی کی جلد تکمیل کیلئے مخیر حضرات سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ 

صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ سیکرٹریز صحت، اطلاعات، ڈپٹی کمشنر اور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔