بسام سلطان: اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کو ٹرانسفر کر کے لاہور کینٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ محمد مرتضٰی اپنی سیٹ پر نہیں رہے۔ ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نبیل احمد میمن کوتعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد مرتضٰی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔