وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا قصور کے سیلابی علاقے کا دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قصور کے سیلابی علاقے کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے  مطابق دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو و ریلیف ورک کی بریفنگ لی،  سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے محسن نقوی کو ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ اسوقت دریائے ستلج قصور میں 69 ریسکیو بوٹ و آپریٹر 240 ریسکیور کیساتھ متعین ہیں۔سیلابی علاقہ میں اہم مقامات پہ ریسکیو بوٹ کیساتھ خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ پتن پوسٹ، چندا سنگھ، تلوار پوسٹ، بھیکی ونڈ، باقر کے، بھیڈیاں عثمان والا، رتنے والا، منڈی عثمان والا، کوٹلی فتح محمد میں ریسکیو آپریشن جاری ہےگزشتہ دن قصور کے سیلابی علاقہ سے 5578 لوگوں کا انخلاء کیا گیا۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ 35سال بعد قصور اور گردونواح میں اتنا زیادہ سیلاب کا پانی آیا ہے، ادارے اورانتظامیہ محنت سے کام کررہے ہیں، ہم مل جل کر کام کریں گے تو صورتحال بہتر ہوگی، قصور کے سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں، 35 سال کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک پانی گنڈا سنگھ مقام پر آیا، گائوں میں 10 سے 12 فٹ پانی آرہاہے۔