ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی  

سونے کی قیمت میں بڑی کمی  
کیپشن: Gold,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کی سنی گئی،سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونےکے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 228.11، 22 قیراط کی قیمت 209.10 اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 171.08 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 199.60 ریال رہی،گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1916.12 ریال، 22 قیراط کی گنی کی قیمت 2007.37 ریال جبکہ 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2189.86 ریال رہی۔

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1894 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

 خٰیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

 فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

  صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے پر مقامی صرافہ بازار میں سونا مزید  مہنگا ہوگیا،جس سے  فی تولہ سونے کی 300 روپےاضافے ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہو اجس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار  158 روپے ہوگئی۔