ویب ڈیسک : طیارے کی پرواز کے دوران دونوں پائلٹ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر میٹھی نیند سو گئے اور رن وے کے اوپر سے گزر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 15 اگست کو ایک طیارہ سوڈان سے ایتھوپیا کے لیے روانہ ہوا لیکن ایک عجیب واقعہ پیش آ گیا ۔ بوئنگ 737 کو کنٹرول کرنے والے دونوں پائلٹوں کے سفر کا اختتام عدیس ابابا کے ائیرپورٹ میں ہونا تھا مگر ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ اس کے اوپر سے گزر گئے ۔ دونوں پائلٹ لینڈنگ کے وقت میٹھی نیند سو گئے اور لینڈنگ میں ناکام ہو گئے ۔ ائیر ٹریفک کنٹرول نے دونوں پائلٹ کو جگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔دونوں پائلٹ اس وقت جاگے جب آٹو پائلٹ موڈ ڈس کنکٹ ہوگیا اور الارم بجنے لگا۔
اس موقع پر وہ ممکنہ طور پر پریشان ہوگئے اور پھر طیارے کو واپس موڑا اور طیارے کو لینڈنگ کی دوسری کوشش کی اور طیارے کو 25 منٹ تاخیر سے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔
Deeply concerning incident at Africa’s largest airline — Ethiopian Airlines Boeing 737 #ET343 was still at cruising altitude of 37,000ft by the time it reached destination Addis Ababa
— Alex Macheras (@AlexInAir) August 18, 2022
Why hadn’t it started to descend for landing? Both pilots were asleep. https://t.co/cPPMsVHIJD pic.twitter.com/RpnxsdtRBf