ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ٹیوب نے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

یو ٹیوب نے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: youtube
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یو ٹیوب  کی جانب سے  واٹر مارک  کا  نیا فیچر  متعارف کیا گیا ہے جو    صارفین کے لیے شارٹ ویڈیوز  بنانے میں مدد کرے گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین اب اپنی شارٹ ویڈیوز  بنانے کے لیے واٹر مارک کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں ۔ 

یوٹیوب کی جانب سے واٹر مارک کا فیچرآنے والے ہفتوں میں ڈیسک ٹاپ سائٹ کے لیے متعارف کرایا جائے گا جبکہ موبائل ایپ کے لیے یہ سہولت آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوگی۔ٹک ٹاک کی عالمی مقبولیت کے بعد دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں نے مختصر ویڈیوز کو اپنی سروسز کا حصہ بنا لیا ہے۔ 

 ویڈیو شیئرنگ سروس کا کہنا ہے کہ واٹر مارک شارٹس ویڈیوز کو صارفین دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کرسکیں گے اور ان کا کریڈٹ کوئی چھین نہیں سکے گا۔