ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل صارفین کیلئے اہم خبر

Google
کیپشن: Google
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنے صارفین کو گوگل کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ  کرنے کا مشورہ دیدیا۔ 

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے کروم ویب براؤزر کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، ان اپ ڈیٹس کا مقصد سکیورٹی خامیوں کو ختم کرنا ہے بالخصوص ایک سکیورٹی بگ زیادہ خطرناک ہے، مجموعی طور پر 11 سکیورٹی بگز کی روک تھام کے لیے گوگل کروم میں اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ 

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے، اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا، اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔