ویب ڈیسک: حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا۔
نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جمیل احمد اس سے قبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ سعودی سینٹرل بینک میں بھی اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔جمیل احمد 1991 سے اسٹیٹ بینک سے وابستہ ہیں اور وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کےعہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔