آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

World Cup 2021
کیپشن: Australia Cricket Team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سٹیو سمتھ، پیٹ کمنز اور ڈیوڈ وارنر سمیت سات  اہم کھلاڑی واپس، آسٹریلیا نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم اکتوبر میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے۔ ٹیم میں اسپن اور فاسٹ باؤلرز کو ٹف ٹائم دینے والے بیٹسمین شامل ہیں۔ سکواڈ میں اپنا ڈییو کرنے والے کھلاڑی جوش انگلس بھی ہیں، انہیں وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا  کی ٹیم پانچ ورلڈ ٹائٹل جیت چکی ہے اور 12 ایڈیشنز میں دو مرتبہ رنر اپ رہی لیکن اس نے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا۔ اس کی حالیہ فارم ناقص رہی ہے اور رواں ماہ اسے بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے۔ آل راؤنڈرز گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس اور پیس بولرز پیٹ کمنز، کین رچرڈسن اور ٹاپ آرڈر بلے باز وارنر اور سمتھ لائن اپ میں مزید فائر پاور شامل کریں گے۔

آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے بنگلہ دیش سیریز میں نہیں کھیل سکے  تاہم امید ہے کہ وہ عالمی ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 کتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے اور آسٹریلیا کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہے۔