وزیراعلیٰ پنجاب کا محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی سول سیکرٹریٹ آمد، یوم عاشور   کےسکیو رٹی سے  انتظامات جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار نےمانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔
  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے سول سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ  کیا،یوم عاشور کےجلوسوں  اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ،دورے کے موقع پر حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کو سکیورٹی انتظامات  سے متعلق  بریفنگ دی  گئی۔ مانیٹرنگ روم میں  ڈیجیٹل کیمروں اورڈرونز  کے ذریعے شہر میں جلوسوں کے سکیورٹی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود  تھے۔

دوسری جانب یوم عاشور کے موقع پر ڈپٹی کمشنرمدثرریاض  نےکنٹرول روم کادورہ کیا ،جلوسوں کی نگرانی کےعمل  کاجائزہ لیا،ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مجالس،جلوسوں کی24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رہے گی جس کیلئے مجموعی طور پر 650 کیمرے نصب  کیے گئے ہیں ۔  یومِ عاشورکےمرکزی جلوس کے روٹ پرعارضی ہسپتال  الخمینی ، العمران،سنٹرل ماڈل سکول میں قائم کیا  گیا ہے۔