کورونا سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے

کورونا سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کورونا سے مزید 74 مریض انتقال کرگئے،4 ہزار 373  نئےکورونا کیسز  رپورٹ جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد رہی۔

 تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں میں 55 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے ادادوشمار کےمطابق  4 ہزار 373  نئےکورونا  کیسز رپورٹ جبکہ  ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد رہی ،ملک بھر میں  کورونا کے مزید 74 مریض انتقال کرگئے۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کےمزید 604  نئے کیسزرپورٹ ہوئے  جبکہ  مزید 8 افراد  جان کی بازی ہوگئے۔شہر میں کورونا کے مثبت  کیسز  کی شرح 10 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم  کا کہنا ہےکہ شہری کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں ،صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرئنٹ کیخلاف واحد اور مؤثر علاج ہے، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسی نیشن لگوانا ناگزیر ہے۔

 دوسری جانب نیوزی لینڈ میں مزید 2 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد موجودہ لہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہو گئی۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وبا سے کُل 26  افراد ہلاک ہوئے اور اب تک کل 2 ہزار 936  کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں آج سے لیول 4 کے لاک ڈاؤن کا نافذ کیا گیا ہے۔  وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کے مطابق نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔ کورونا وائرس کے لیول 4 کے تحت آکلینڈ کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاؤن کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا گیا ہے اور 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کورونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔