ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کےانتظامات کیلئے20 کروڑ خرچ کرنے کافیصلہ

 محرم الحرام کےانتظامات کیلئے20 کروڑ خرچ کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے محرم الحرام کےانتظامات کےلیے20 کروڑ خرچ کرنے کافیصلہ کرلیا، 650 جلوسوں اور5ہزار 500 سےزائد مجالس کےانتظامات کےلیےایم سی ایل نے کمر کس لی۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے650 سےزائد جلوسوں کےروٹس پر سول و الیکٹریکل ورک کےٹینڈرزکھول دیئے گئے، 5 ہزار 500مجالس کےلیےعارضی لائیٹس اور جنریٹرزکےانتظامات کیےجائیں گے۔ جلوسوں کےروٹس پر 5 کروڑ سےزائد سےسول ورک ہوگا جبکہ 15 کروڑ سےزائد لاگت کےالیکٹریکل ورک کےٹینڈرز کھول دیئے گئے۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں کےروٹس پر پیچ ورکس اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوگی ۔
عزیز بھٹی زون کی امام بارگاہوں اور جلوس کےروٹس پر70 لاکھ 50 ہزار سےسول و الیکٹریکل ورک ہوگا،واہگہ زون میں84 لاکھ کی لاگت سےتین روٹس پرسول و الیکٹریکل ورک ہوگا،ٹھوکرنیاز بیگ چوک سےنیاز بیگ گاؤں تک سڑک کی بحالی کےلیے27 لاکھ کےٹینڈرز کھولے گئے۔

رائے ونڈ سٹی میں جلوس کےروٹس پر11 لاکھ سے پیچ ورکس اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کےٹینڈرز کھولے گئے، گلبرگ زون میں16 لاکھ کی لاگت پیچ ورکس اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوگی، شالامار زون میں 18 لاکھ 46 ہزاراور داتا گنج بخش زون میں 49 لاکھ کی لاگت سےسڑکوں پر پیچ ورکس اور اسٹریٹ لائٹس لگیں گی۔
سمن آباد زون کےعلاقوں میں 58 لاکھ، راوی زون میں 29 لاکھ 74 سےسول و الیکٹریکل ورک ہوگا، نشتر زون کےعلاقوں میں 29 لاکھ سے سڑکوں پرپیچ ورک اوراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوگی، میٹروپولیٹن کارپوریشن 50لاکھ کی لاگت سےکنسٹرکشن میٹیریل کی خریداری کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer