ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گائوں والوں نے کورونا سمجھ کر میت کو کندھا دینے سے انکار کردیا

گائوں والوں نے کورونا سمجھ کر میت کو کندھا دینے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کے شہرمیرٹھ میں 57 سالہ شخص کی ڈینگی وائرس سے موت ہوئی تو لوگوں نے سمجھا کہ وہ کورونا سے مرا ہے اور اس کی میت کو کندھا دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں 57 سالہ راجیشور کو 2 ہفتے قبل بخار ہوا جس پر انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹرز نے اس کے اہلخانہ کو کورونا ٹیسٹ کرانے سے روک دیا اور کہا کہ اگر کورونا پازیٹو آگیا تو مریض کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرانا پڑے گا جہاں بہتر دیکھ بھال نہیں ہوگی۔

 کچھ دن پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جاری رہنے کے بعد راجیشور کی حالت بگڑنے لگی تو اسے ایک اور بڑے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹرز نے مریض کو میڈیکل کالج ریفر کردیا لیکن 57 سالہ راجیشور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

 راجیشور کی میت اس کا بیٹا ابھیشک اور داماد گائوں  لے کر آئے ، جہاں لوگوں نے سمجھا کہ اس کی موت کورونا سے ہوئی ہے، یہی کہہ کر لوگ دور ہوگئے اور ارتھی کو کندھا دینے سے بھی انکار کردیا۔ راجیشور کا بیٹا اور داماد گاو¿ں والوں کی منتیں کرتے رہے اور انہیں سمھجاتے رہے کہ اس کی موت کورونا سے نہیں ڈینگی سے ہوئی ہے لیکن کوئی بھی شخص آگے نہیں آیا۔ چارو ناچار راجیشور کا بیٹا اور داماد خود ہی اس کی میت کو شمشان گھاٹ لے کر گئے۔

یاد رہےبھارت میں ایک دن میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جب کہ وہاں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر روزانہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 15 روز سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 64500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 1092 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتیں 52 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer