پیراگون سکینڈل: قیصر امین بٹ کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہ ہو سکا

پیراگون سکینڈل: قیصر امین بٹ کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (شاہین عتیق) احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس کی سماعت چھبیس اگست تک ملتوی کر دی، عدالت میں قیصر امین بٹ کا ویڈیو لنک بیان بیماری کی وجہ سے قلمبند نہ ہوسکا، ایم ایس سروس ہسپتال سے قیصرامین بٹ کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیرا گون سٹی کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیب کی طرف سےقیصر امین بٹ کا بیان قلمبند کرانے کے لیے ویڈیو لنک کا انتظام کیا گیا۔ سماعت شروع ہوئی تو ویڈیو لنک پرقیصر امین بٹ سےعدالت نے مختلف سوالات کیے، لیکن قیصرامین بٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اس موقع پرتفتیشی افسرنےعدالت کو بتایا کہ قیصرامین کی طبعیت ٹھیک نہیں،عدالت نےایم ایس سروسز ہسپتال سےمیڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت میں سماعت کے دوران خواجہ برادران بھی موجود تھے، عدالت نے ان کی موجودگی میں دیگر گواہوں کےقلمبند کرنا چاہے تو وکیل صفائی نے وقت مانگ لیا۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےخواجہ سعد رفیق نےحکومت کے دو سال پورے ہونے پر شدید تنقید کی۔ عدالت نے پیرا گون سٹی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ سمیت دیگر دوگواہوں کو آئندہ کے لیے پابند کر دیا۔


قبل ازیں احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل میں ایم ایس سروسز ہسپتال کو وعدہ معاف گواہ کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے بیان پر نیب پراسیکیوٹر کی تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ پیراگون اسکینڈل کیس میں (ن)لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش ہوئے تھے جبکہ عدالتی حکم پر وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو ایمبولینس کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔

ملک کاشف شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کےوارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست بھی دائر کی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گواہ قیصر امین بٹ احاطہ عدالت میں موجود ہے مگر بیان دینے کے قابل نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer