سٹی42: دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی واردات، چوہنگ کے علاقے میں فیکٹری مالک قتل، نامعلوم افراد نے یونٹ میں گھس کرمحمد رمضان پر فائرنگ کردی، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فیکٹری مالک کو فائرنگ قتل کردیا گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی۔ پولیس کے مطابق دو نامعلوم افراد نے فیکٹری میں گھس کر کاروباری شخصیت محمد رمضان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا، اسے فوری طورپر تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس کے مطابق مختلف پہلووں پر تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، مقتول کے بیٹے محمد عدنان نے اندراج مقدمہ کے لئے چوہنگ پولیس کو درخواست دے دی۔
شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے پیچھے دیرینہ دشمنیوں کے علاوہ ایک افسوسناک رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ دل دہلا دینے والے ان واقعات کی وجہ سے سینکڑوں گھر اجڑ گئے۔
بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، بیوی کے ہاتھ شوہر کے خون سے رنگے گئے،بھائی نے بہن کو موت گھاٹ اتار دیا اوراولاد نے ماں باپ کی زندگی چھین لی ۔کیا ہمارا خون سفید ہوگیا ہے یا رشتوں کا تقدس ختم ہوگیا رواں برس اپنوں کے ہاتھوں اپنوں کے قتل کی ایسی وارداتیں ہوئیں جن کو سن کر انسانیت کا درد رکھنے والا ہر شخص تڑپ اٹھاتا ہے،ایسے معاشرے میں جہاں باپ ، بیٹا ، بھائی ، بھائی نہ رہا،ر واں سال کتنی اموات ہوئیں اور حقیقی رشتوں نے اپنے کے خون سے ہاتھ رنگے اس حوالے سے پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کرلی۔