وفاقی حکومت کا 27 ملکیتی پراپرٹیز فروخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 27 ملکیتی پراپرٹیز فروخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عثمان علیم) ملک میں جاری مالی بحران، وفاقی حکومت کا 27 ملکیتی پراپرٹیز فروخت کرنے کا فیصلہ، لاہور کی 13 پراپرٹیز بھی شامل، نیلامی منعقد کروانے اور انتظامات یقینی بنانے کیلئے لیے پرائیوٹائزیشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پرائیوٹائزیشن کمیشن نے ڈی سی لاہور دانش افضال کو نیلامی کے موقع پر بہترین انتظامات کیلئے مراسلہ لکھا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر وفاقی حکومت نے اپنی ملکیت میں موجود 27 پراپرٹیز سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلامی کیلئے پرائیوٹائزیشن کمیشن نے ریاض احمد اینڈ کمپنی کی خدمات لی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نیلامی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے ریاض احمد اینڈ کمپنی کے ساتھ تعاون کرے، نیلامی میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے اور مناسب انتظامات کیے جائیں، پرائیوٹائزیشن کمیشن سے بہتر کوآرڈی نیشن کے لیے ضلعی انتظامیہ فوکل پرسن مقرر کرے۔

 ذرائع کے مطابق نیلام کی جانے والی پراپرٹیز میں شاپ نمبر ایف 10 ووگ ٹاور کی نیلامی کی جائے گی،شاپ نمبر یو جی 20،21 ووگ ٹاور نیلام ہوگی،فلیٹ نمبر 206، 207، 208، 209، 106، 107،108،109 شمع اپارٹمنٹ، سارہ بلاک شمع روڈ کو بھی نیلام کیا جائے گا، واپڈا کی پرانی بلڈنگ 34 نکلسن روڈ کو بھی نیلام کیا جائے گا، نیلامی کا عمل 7 ستمبر سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف بڑا حکم دے دیا،  سرکاری اراضی پر خلاف قانون یونیورسٹیاں تعمیر کرنے والے اداروں کونوٹس بھیجنے، دامن کوہ پر تعمیر ریسٹورنٹ کے مالکان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی گئی، ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کو بھاری جرمانے اورسخت کارروائی کیلئے ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer