ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی، انٹرویو کیلئے بورڈ تشکیل

مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی، انٹرویو کیلئے بورڈ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نصیر آباد (عمر اسلم) شہر میں مسلم لیگ( ن) کی تنظیم سازی، صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی ہدایت پر شہر کے 30 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے 14 رکنی بورڈ بنا دیا گیا۔

صدر مسلم لیگ (ن )لاہور پرویز ملک، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ احمد حسان، سلمان رفیق، عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر، سابق میئر کرنل( ر)مبشر جاوید سمیت دیگر لیگی امیداروں کے یکم ستمبر کے بعد انٹرویوز کریں گے، صوبائی حلقوں میں صدر و جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے امیدواروں کے انٹروزز کئے جائیں گے۔

 جس میں ان کی پارٹی سے وابستگی سمیت دیگرحوالے سے سوالات کیے جائیں گے، مسلم لیگ (ن )لاہور کی جانب سے پی پی کی سطح پر امیدواروں کے انٹریوز کے لئے بورڈ بنا دیا گیا ہے جس میں صدرمسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک، میاں مجتبی شجاع الرحمان، رانا مشہود احمد خان خواجہ احمد حسان کو شامل کیاگیا ہے جبکہ انٹرویو بورڈ میں خواجہ سلمان رفیق، رانا مبشر اقبال، مہر اشتیاق احمد، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر، سید توصیف شاہ غزالی سلیم بٹ رمضان صدیق بھٹی بھی شامل ہیں جبکہ لاہور کے عہدیداران کے انٹرویو کے لیے بنائے گئے بورڈ میں سابق مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید اور عمران علی گورائیہ بھی شامل ہیں۔

 صدرمسلم لیگ (ن ) لاہور پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں پی پی سطح پر تنظیم سازی مکمل کریں گے، مخلص کارکنوں کو پارٹی عہدے دیئے جائیں گے اور اسی لئے ان کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن ) لاہور نے شہر میں 20 اگست سے تنظیم سازی شروع کرنے کا اعلان کردیا، ممبر شپ فارم 20 سے 31 اگست تک (ن) لیگ لاہور کے دفتر نصیرآباد سے ملیں گے، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے غزالی بٹ، ملک سیف الملوک کھوکھر، مہراشتیاق احمد، کرنل(ر) مبشر جاوید اورمیاں طارق کو سینئر نائب صدر جبکہ ملک وحید کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور نامزد کردیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer