(حافظ شہباز علی) پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر محمود کی خدمات حاصل کرلیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور سابق بولنگ کوچ انگلش ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے۔ کرکٹر اظہر محمود تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کے بولنگ کوچ جون لوئیس کی معاونت کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اگست اور یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا سیریز کے تینوں میچز مانچسٹر میں شیڈول ہے، قومی کرکٹ ٹیم دو ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوگی۔