ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ایک بار بھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزاء کی وزارت تبدیل کرنے کے لیے ایوان وزیراعظم سے رابطہ کر لیا۔

پنجاب کی کابینہ میں ایک بار بھر تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعظم سے رابطہ کرتے ہوئے پنجاب کے دو سے تین وزا کی وزارت تبدیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ہے جس پر عملدآمد آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو ایک بار بھر وزارت اطلاعات ملنے کا امکان ہے جبکہ وزات جنگلات کے لیے صمصام بخاری کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی حلقوں نے میاں اسلم اقبال سے وزارت اطلاعات کا اضافی چارج واپس نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔