بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار

بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم سے پانی کا اخراج جاری جبکہ دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم 70 فیصد سے زائد بھر گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر کہتے ہیں کہ ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے تاہم دریائے راوی میں 40 ہزارکیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، لیکن سیلابی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔

دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور سیلابی صورتحال کا خدشہ، سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمرکا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کمشنرلاہور ڈویژن آصف بلال لودھی قصور میں موجود ہیں۔ بھارتی حکام نے بھاکڑا ڈیم کےاسپیل ویز کھول دیئے ہیں، جس سے توقع ہے ایک لاکھ 25 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلہ گنڈا سنگھ کے مقام سے گزرے گا، تاہم پاک فوج، ریسکیو اور دیگر ادارے شہریوں کے انخلاء کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی کا تھین ڈیم 70 فیصد سے زائد بھر گیا ہے، دریائے راوی میں سیلاب کا امکان نہیں کیونکہ دریائے راوی کے جسڑ، سائفن، شاہدرہ اور بلوکی سے 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک پانی ہوتو سیلاب کی صورتحال ہوسکتی ہے جسکا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

اس وقت سیلابی صورتحال سے دریا کے کچے کےعلاقے متاثر ہوں گے جہاں سے شہریوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں موسمی ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔