(شہزاد خان) ایف بی آرنےفکس ٹیکس سکیم کمیٹی کےاراکین کی تعدادمیں مزیداضافہ کردیا۔ پاکستان ٹریڈرزالائنس کےمطالبات پرصدرآل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویز،چیئرمین پاکستان ٹریڈرز الائنس لاہورانصرظہوربٹ اورصدرپنجاب شبیرسیال کوبھی کمیٹی میں شامل کرلیاگیا۔
فکس ٹیکس سکیم کیلئےبنائی گئی کمیٹی میں تاجرنمائندوں کی تعدادبارہ تک پہنچ گئی،چارایف بی آرافسران،دوچارٹراکاؤنٹنٹ اورایک وکیل کوشامل کیاگیاہے۔پاکستان ٹریڈرزالائنس نے تمام تاجرتنظیموں سےتیئس اگست تک تجاویزطلب کرلیں ہیں۔مجوزہ تجاویزتئیس اگست تک ایف بی آرکےحوالےکی جائیں گی جن کی روشنی میں چھوٹےتاجروں کیلئےفکس ٹیکس سکیم تیارکیجائےگی۔صدرلاہورچیمبرناصرحمیدخان نےکہاکہ تمام تاجرتنظیمیں تجاویزکی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگرفکس ٹیکس سکیم آنےپرکسی قسم کےاعتراضات کواہمیت نہیں دی جائےگی۔