لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار! بڑے سیلاب کا خدشہ

لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار! بڑے سیلاب کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) دریائے راوی کے گرد بسنے والے ہوجائیں ذرا الرٹ، دریائے راوی اور چناب کے10 نالوں میں بڑے سیلابی ریلے کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا۔
مون سون کا آخری سپیل جاری، اپر اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ برقرار ہے۔ اپر پنجاب خاص طور پر لاہور میں بارشوں کے باعث دریائے روای میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کےسیلاب کی پیشگوئی کرنے والےشعبہ ایف ایف ڈی نےآئندہ 72 گھنٹوں کےدوران دریائے راوی اور چناب کے10 نالوں میں بڑے سیلابی ریلے کی پیشگوئی کرتے ہوئےہائی الرٹ جاری کردیا، یہ ہائی الرٹ آئندہ دو روز کےدوران درمیانے درجے کی طوفانی بارشوں کی وجہ سےجاری کیا گیا ہے۔
دریائے روای میں پانی کی سطح بلند ہونےسےآس پاس کےعلاقوں اور روای کنارے جھگیوں میں جانی ومالی نقصان کا خطرہ برقرار ہے جبکہ پانی کی سطح بلند ہونے سے پہلے ہی کئی جھگیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔