ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف پر نئی مصیبت آن پڑی

شہباز شریف پر نئی مصیبت آن پڑی
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ اقبال اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کیس میں 20 اگست کو طلب کرلیا۔اس حوالے سے ڈی جی نیب میجر( ر )شہزاد سلیم نے آج چھٹی کے روز نیب آفس میں افسران کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے گرفتار شدہ سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے انکشافات کی روشنی میں نیب لاہور نے شہباز شریف کو طلب کیا۔ شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں سی ایف او کی غیر قانونی تقرری کے حوالے سے بھی نیب حکام نے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا جبکہ 20 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ ان کو آشیانہ اقبال اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کیس میں جوابات دینے پڑیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer