نو منتخب وزیراعلیٰ کا پنجاب اسمبلی میں پہلا خطاب

نو منتخب وزیراعلیٰ کا پنجاب اسمبلی میں پہلا خطاب
کیپشن: City42 - Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے  کہ اپنے قائد عمران خان کے وژن کو لے کر چلوں گا،  ہر جگہ پر کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور اسٹیٹس  کو بھرپور طرح سے توڑنے کی کوشش کریں گے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔جس نے مجھے موقع دیا اور عمران خان اور ممبر ان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتمادکیا۔قائد  عمران خان کے وژن کو لے کر چلوں گا، خیبر پختونخوا کےسسٹم کو پنجاب میں رائج کریں گے ،بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کیلئے بھی نیا سسٹم لائیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا میرٹ یہ ہے کہ میرا تعلق پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے سے ہے ، پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائیں گے اور ترقی یافتہ علاقوں میں ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ نےپنجاب سے کرپشن کےخاتمے کا وعدہ کیا بولے جتنے بھی میرے وزیرہیں سب اپنے حلقوں میں وزیر اعلی ہوں گے۔

ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer