سعید احمد:تیز رفتاری انسانی جان کے لئے جان لیوا ثابت ہو تی ہے، آئے روز حادثات کی وجہ سے کئی انسانی جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک موریہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم سے سات سالہ بچی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی،جبکہ بچی کے باپ کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ کے بعد لوگ مدد کے لئے جمع ہو گئے،حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
واقعہ کے بعد عینی شاہدین نے ٹرک ڈرائیور کی بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نےبچی کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔