ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: City42 - Usman Bardaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ترجیحات سامنے لے آئے۔صوبے سے کرپشن، بدانتظامی اور بیڈگورننس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہاکہ ایسا کرنے میں ناکام رہا تو5 سال الیکشن نہیں لڑوں گا،وزیر اعلیٰ ہائوس میں روزانہ بیٹھوں گا۔سب سے ملاقاتیں کروں گا، تبدیلی دنوں میں نظر آئے گی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں صحت، تعلیم کے مسائل ہیں ۔ قائد کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے کام کریں گے۔ لوگ کہتے ہیں کہ پہلی دفعہ منتخب ہوئے ہیں پنجاب کو کیسے چلائیں گے جتنے وزیراعلیٰ گزرے ہیں ان سے بہتر کام کرکے دکھائوں گا۔

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان عثمان بزدار  کی حمایت میں سامنے آگئے۔ انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار میرے ویژن اور نظریے کا حامی ہے۔ عثمان بزدار ایماندار ہیں اور پہلی مرتبہ کسی پسماندہ علاقے کا وزیراعلیٰ بن رہا ہے۔ وہ ایک ایسے علاقے سے ہیں جہاں بجلی بھی نہیں ہے۔ علاقے میں نہ پانی ہے اور نہ 20 ہزار آبادی کے لئے کوئی ڈاکٹر، عثمان بزدار کو نظرانداز کیے گئے علاقوں کے عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور وہی پسماندہ اور نظرانداز کیے گئے علاقوں کے مسائل کا حل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب میں کیسز جھوٹے نکلے انہوں نے الیکشن میں جانے سے پہلے نیب سے بھی رجوع کیا تھا۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار کے خلاف منفی پروپیگنڈا کے جواب میں نیب کا سرٹیفکیٹ پیش کردیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب نے کلین چٹ دے رکھی ہے۔ نیب کے سرٹیفکیٹ میں واضح لکھا ہے کہ عثمان بزدار پر کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی قسم کی پلی بارگینگ میں شامل ہیں۔ نیب نے 6 جون 2018ء کو عثمان بزدار کو کلین چٹ دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer