ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے : چودھری پرویز الہیٰ

اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے : چودھری پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار قبیلے کے سربراہ ہیں ان  پر کوئی کیس نہیں اور جب وزیراعلیٰ جب منتخب ہوجائیں گے تو اسکی انکوائری ہونی چاہیے، اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فارورڈبلاک کےخلاف ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ گزشتہ 5 سال سے اتحاد ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر دھرنے بھی دیئے ہیں، الیکشن بھی ساتھ لڑا ہے، ڈپٹی سپیکر پی ٹی آئی کے ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کوئی ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کالی پٹیاں اگر کوئی باندھتا ہے تو اسکی مرضی ہے، ہمیں کالی پٹیاں باندھنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر شور شرابے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، جو کچھ ہوگا سب کے سامنے ہوگا۔ اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے، ووٹنگ شفاف اور آزادانہ ہونی چاہیے۔

چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر کوئی کیس نہیں اور جب وزیراعلیٰ جب منتخب ہوجائیں گے تو اسکی انکوائری ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ اوراپوزیشن کے حامی الگ الگ حصے میں جاتے ہیں، وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ نہیں ایوان کی تقسیم سے ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer