جاوید قائم خانی: شہر قائد میں بے لگام ڈاکووں کو روکنے کیلئے شہریوں نے اپنی حفاظت خود شروع کردی ۔
اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے شہری اسلحہ ساتھ رکھنے لگے۔ شہری سے ملزمان واردات کیلئے پہنچے تو شہری نے اسلحہ دیکھایا، ملزمان اسلحہ دیکھتے ہی عافیت جانی اور فرار ہوگئے۔
شہری کی جانب سے اسلحہ دیکھانے کی فوٹیج سٹی نیوز نے حاصل کرلی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری فون پر بات کررہا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان شہری کے قریب رکے، شہری نے ملزمان کو بلٹ مین لگا پاٹل ملزمان کو دیکھا، ملزمان اسلحہ دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔