چوہدری سالک حسین سے اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن نے چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

 چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹلی کو ایک دوست اور قابل اعتماد ساتھی سمجھتا ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے متعدد علاقائی اور عالمی مسائل پر یکساں موقف ہے۔ تمام مشترکہ معاملات پر اٹلی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ یورپ کو غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے بارڈر کو کنڑول اور آپریشن کی ضرورت ہے۔ 

وفاقی وزیر نے اٹلی کو پاکستان میں ہوٹل انڈسٹری میں سرماریہ کاری کی پیشکش کی۔ 

اٹلی کی سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کہا کہ 3 لاکھ پاکستانی اٹلی میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے روزگاری کی فراہمی کیلئے ایم او یو کا ڈرافٹ سفیر کے حوالے کیا۔